جی این این سوشل

کھیل

حسن علی پاکستان کا سٹار، ہم سب اس کے ساتھ ہیں: آصف علی

جارحانہ بلے باز نے اپنی ٹویٹ میں WeStandWithHassanAli کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا‘۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

حسن علی پاکستان کا سٹار، ہم سب اس کے ساتھ ہیں: آصف علی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لاہور  قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر آصف علی نے ساتھی کرکٹر حسن علی پر ہونے والی تنقید پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ آصف علی نے ٹویٹر پر جاری کردہ بیان میں حسن علی کی ہمت بڑھاتے ہوئے لکھا کہ ’مشکل وقت سب پر آتا ہے، ہم انسان ہی ہیں، ہم سے بھی غلطیاں ہوتی ہیں۔ آصف نے حسن علی کو مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ حسن پاکستان کا سٹار ہے، ہم سب حسن کے ساتھ ہیں۔ 

جارحانہ بلے باز نے اپنی ٹویٹ میں WeStandWithHassanAli کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا‘۔

 

 

آصف علی کی پوسٹ پر متعدد صارفین نے حسن علی کی حمایت میں اپنے پیغامات شیئر کیے اور یقین دہانی کروائی کہ اس مشکل گھڑی میں وہ قومی ہیروز کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ واضح رہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں حسن علی سے آسٹریلوی بلے باز میتھیو ویڈ کا اہم کیچ چھوٹ گیا تھا جس پر صارفین کی بڑی تعداد نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا لیکن وزیراعظم عمران خان، چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ اور موجود و سابق کرکٹرز سمیت پوری ٹیم نے حسن علی کو سپورٹ کیا اور ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی پر ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔ 


 

دنیا

اسرائیل کی جانب سے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کی حمایت نہیں کریں گے، بائیڈن

جوہری تنصیبات پر حملوں سے خطے میں انتہائی خوفناک صورتحال رونما ہو سکتی ہے، امریکی صدر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیل کی جانب سے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کی حمایت نہیں کریں گے، بائیڈن

امریکا کے صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل کی جانب سے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کی حمایت نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے میزائل حملے کے بعد مشرق وسطیٰ میں کشیدگی خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے، جو پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے۔ جی سیون ممالک نے اسرائیل پر میزائل حملے کے بعد ایران کے خلاف نئی اور سخت اقتصادی پابندیاں لگانے پر اتفاق کیا ہے، جس پر جلد ہی عملدرآمد کیا جائے گا۔

جو بائیڈن کے مطابق ایران کی جوہری تنصیبات پر اسرائیلی حملوں سے خطے میں انتہائی خوفناک صورتحال رونما ہو سکتی ہے۔

امریکا کے صدر کا مزید کہنا تھا کہ کینیڈا، جرمنی، جاپان، برطانیہ، فرانس اور اٹلی سمیت جی سیون ممالک ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کے حق میں نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ دو روز قبل ایران نے اسرائیل پر براہ راست 200 بیلسٹک میزائل فائر کیے تھے، پاسداران انقلاب گارڈز کا کہنا تھا کہ یہ حملہ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کی شہادت کا بدلہ لینے کے لیے کیا گیا تھا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان کا مشرق وسطیٰ میں بگڑتی ہوئی صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ فلسطین، لبنان اور وسیع تر خطے کے عوام کو خوف اور تشدد سے آزاد زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان  کا  مشرق وسطیٰ میں بگڑتی ہوئی صورت حال پر گہری تشویش    کا اظہار

پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں بگڑتی ہوئی صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جنگی صورت حال ختم کرنے اور تنازعات کے حل پر زور دیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی جنگی صورت حال پر گہری تشویش ہے اور زور دیا کہ تمام فریقین امن کو ترجیح دیں۔ حالیہ مہینوں میں اسرائیل نے بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سنگین انسانی بحران کو جنم دیا ہے، غزہ میں جاری نسل کشی نے خطے کے امن و سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ لبنان پر حالیہ حملوں سے پہلے سے جاری کشیدگی میں مزید اضافہ ہوا ہے، جس سے بے گناہ شہریوں کی زندگیوں پر اثر پڑا ہے۔


ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ فلسطین، لبنان اور وسیع تر خطے کے عوام کو خوف اور تشدد سے آزاد زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے اور یہ وقت کی اہم ضرورت ہے کہ تمام فریقین پیچھے ہٹیں اور عالمی برادری فوری طور پر اقدامات کرے تاکہ صورت حال کو مزید بگڑنے سے روکا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں اور سزا سے استثنیٰ کے کلچر کا فوری خاتمہ ضروری ہے، پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے دوبارہ اپیل کرتا ہے کہ وہ خطے میں امن اور سلامتی برقرار رکھے، لبنان کی خودمختاری کا تحفظ کرے اور غزہ میں جاری انسانی بحران کو ختم کرنے کے لیے اقدامات کرے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

کراچی کے صارفین پر اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں، بجلی مزید 51 پیسے مہنگی ہونے کا امکان

ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مزید 51 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنیکی درخواست پر نیپرا میں آج سماعت ہوگی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کراچی کے صارفین پر اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں، بجلی مزید 51 پیسے مہنگی ہونے کا امکان

کراچی کے صارفین پر اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں، کراچی کے صارفین کیلئے بجلی مزید 51 پیسے مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) آج فیصلہ کرے گی، کراچی کے لیے اگست کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مزید 51 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنیکی درخواست پر نیپرا میں آج سماعت ہوگی۔

کے الیکٹرک نے اگست 2024 کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں جمع کرا رکھی ہے جس کے تحت 51 پیسے فی یونٹ کا اضافہ مانگا گیا ہے۔

نیپرا کی جانب سے اگر کے الیکٹرک کی درخواست منظور کرتے ہوئے من و عن اضافہ کردیا جاتا ہے تو کے الیکٹرک صارفین پر 85 کروڑ 30 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll