غزہ پٹی پر دوبارہ قبضہ کرلیا جائے اور وہاں یہودی بستیاں بسائی جائیں


قاہرہ: عرب پارلیمنٹ نے فلسطینیوں کو غزہ سے جبرا ًبے دخل کرنے کی ہر تجویز کو مسترد کرتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔
اردو نیوز کے مطابق عرب پارلیمنٹ کی جانب سے گزشتہ روز جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 1967 کے المیے کا منظرنامہ دہرائے جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ غزہ فلسطینی سرزمین ہے اورمکمل خودمختار فلسطینی ریاست کا اٹوٹ حصہ ہے اور رہے گا۔
عرب پارلیمنٹ نے زور دیا کہ قابض اسرائیلی حکومت کے بعض انتہا پسند وزرا کے نسل پرستی کے حامل بیانات ان کی وحشیانہ ذہنیت کی عکاسی کر رہے ہیں اور اس قسم کے بیانات سے علاقے میں کشیدگی کا لاوا بھڑکے گا۔ یہ بیانات بین الاقوامی انسانی قانون اور بین الاقوامی قانونی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔
عرب پارلیمنٹ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی عوام کے خلاف اجتماعی نسل کشی کی جنگ بند کرانے اور ان کی جبری بے دخلی کی سکیموں کو رکوانے کے لیے حقیقی دباؤ ڈالے۔
واضح رہے کہ بعض اسرائیلی وزرا نے کہا ہے کہ غزہ سے فلسطینیوں کو بے دخل کردیا جائے ۔ غزہ پٹی پر دوبارہ قبضہ کرلیا جائے اور وہاں یہودی بستیاں بسائی جائیں۔
گوگل جیمنائی کے صارفین کی تعداد کتنی ہو گئی؟
- 7 گھنٹے قبل

ورلڈکپ 2027، 10 ٹیموں کی براہِ راست انٹری
- ایک دن قبل
آئل ٹینکر پر حملہ، دو پاکستانیوں سمیت 3 افراد جاں بحق
- ایک دن قبل
حج 2027کے لیے درخواست اور پاسپورٹ سے متعلق نئی ہدایات جاری کر دی گئیں
- ایک دن قبل
ایک اور لڑاکا طیارہ گر کر تباہ
- 26 منٹ قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں ایک اور اضافہ
- ایک دن قبل
بالی وڈ اسٹارمادھوری ڈکشت 24 سال بعد ٹی وی اسکرین پر جلوہ گر ہوں گی
- 7 گھنٹے قبل

فیملی ڈرامہ ’’فرینڈز آف سیونٹیز‘‘ نے دھوم مچا دی
- ایک دن قبل
وزیراعظم کی کسٹمز بانڈڈ ویئر ہاؤسز کے 3 سالہ آڈٹ کرانے کی ہدایت
- ایک دن قبل

پنجابی فلم ’’عشق بدمعاش‘‘ کا ٹریلر جاری
- ایک دن قبل

نادرانے مشین متعارف کر وا دی، عوام کو کیا فائدہ ہو گیا؟
- 6 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی پہلی قومی یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی کا اجرا کر دیا
- 38 منٹ قبل

