کوئٹہ کوئلہ کان میں دھماکہ، جاں بحق ہونے والے4 مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئیں
کان کن 4200 فٹ گہرائی میں پھنسے ہوئے ہیں، کان میں پھنسے کان کنوں کے زندہ بچنے کا امکانات بہت کم ہے،ڈپٹی ڈائریکٹر ریسکیو


کوئٹہ:صوبائی داراحکومت کوئٹہ میں کوئلہ کان دھماکے میںجاں بحق ہونے والے 4مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئیں۔
چیف مائنز انسپکٹر کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے سپین کاریز سنجدی کے مقامی کوئلہ کان میں گزشتہ رات زہریلی گیس بھرنے کے باعث دھماکہ ہوا تھا جس کے بعد کان بیٹھ گئی تھی اور اس کے نتیجے میں12 مزدور اندر پھنس گئے تھے ،۔
ریسکیو آپریشن کے دوران 4 مزدور کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ کان کے داخلی دروازے سے ملبے کو بھاری مشینری کے ذریعے ہٹایا گیا۔
دوسری جانب ڈپٹی ڈائریکٹر ریسکیو اصغر جمالی نے تشویشناک خبر دیتے ہوئے کہا کہ کان کن 4200 فٹ گہرائی میں پھنسے ہوئے ہیں، کان میں پھنسے کان کنوں کے زندہ بچنے کا امکانات بہت کم ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کان میں بجلی کی ایک ہی لائن تھی جو حادثے میں تباہ ہو گئی ، پنکھا چلانے کے لئے بجلی کی دوسری لائن بچھانے اور ملبہ ہٹانے کی وجہ سے امدادی سرگرمیاں تاخیر کا شکار ہوئیں۔
واضح رہے سال 2024ء میں46 کوئلہ کان حادثات میں 82 کان کن جاں بحق ہوئے۔

پاکستانی غیر معمولی جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے اپنی ذمہ داری پر غور کریں، وزیر اعظم
- 3 hours ago

وفاقی وزیر خزانہ کا مزید بجلی نہ خریدنے کا اعلان
- 4 hours ago

سعودی سفیر اور نائب وزیر اعظم کی ملاقات ، موجودہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم
- 2 hours ago

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنلز کےلیے میچ آفیشلز کا اعلان
- 7 hours ago

دنیا میں سب سے طویل اور مختصرروزہ کس ملک میں رکھا جا رہا ہے اور کتنے گھنٹے کا ہے؟
- 5 hours ago

پیٹرولیم ڈیلرز نے حکومت کے خلاف ہڑتال کی کال واپس لے لی
- 4 hours ago

متحدہ عرب امارات نے کتنے ہزار پاکستانیوں کو ملک بدرکیا؟تفصیلات سامنے آ گئیں
- 7 hours ago

قلات میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا، ایک اہلکار شہید
- 5 hours ago

مسلسل کمی کے بعد سونا ایک دفعہ پھر مہنگا ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 7 hours ago

اسرائیل کے شمالی شہر حیفا میں چاقو حملہ ،ایک شخص ہلاک، 4 زخمی
- 6 hours ago

سویلینز کاملٹری ٹرائل کیس:سیکشن 94 کا اطلاق ان پر ہو گا جو آرمی ایکٹ کے تابع ہیں،جسٹس جمال مندو خیل
- 4 hours ago

معیشت استحکام سے ترقی کی جانب گامزن ہے، وزیر اطلاعات
- 3 hours ago