ملٹری ٹرانسپورٹ طیارہ IL-76، جو 65 یوکرینی جنگی قیدی کو لے کر جارہا تھا


روس کا ایک ہیوی لفٹ ملٹری ٹرانسپورٹ طیارہ IL-76، جو 65 یوکرینی جنگی قیدی کو لے کر جارہا تھا، بیلگوروڈ علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ طیارہ پائلٹ کے کنٹرول سے باہر ہو گیا اور رہائشی علاقے کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔
ماسکو کی وزارت دفاع کے حوالے سے بتایا کہ ماسکو وقت کے مطابق صبح 11 بجے ایک IL-76 طیارہ معمول کی پرواز کے دوران بیلگوروڈ کے علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا۔ طیارے میں یوکرین کی فوج کے 65 گرفتار فوجی سوار تھے، جنہیں تبادلے کے لئے بیلگوروڈ کے علاقے میں لے جایا جا رہا تھا۔ اس کے ساتھ عملے کے چھ ارکان اور تین روسی فوجی بھی تھے۔
ادھر روس کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ویاچسلاو ولوڈن نے یوکرین پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ جنگی قیدیوں کو لے جانے والے مسافر طیارے کو مار گرایا ہے۔ یوکرین نے اپنے ہی فوجیوں کو ہوا میں گولی مار دی۔
دوسری جانب اے ایف پی نے یوکرین کے مقامی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ ان کی دفاعی فورسز نے روسی طیارے کو مار گرایا ہے کیونکہ یہ طیارہ S-300 زمینی فضائی دفاعی نظام کے لیے میزائل لے جا رہا تھا۔
یاد رہے کہ روس کا IL-76 طیارہ فوجیوں، کارگو اور فوجی ساز و سامان جیسے ٹینک، ہووٹزر اور گولہ بارود کو لے جانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔

شمال مشرقی بحیرہ عرب میں ڈیپ ڈپریشن شدت اختیار کر گیا، طوفان کا نام ’شکتی‘ رکھ دیا گیا
- 21 منٹ قبل

خیبرپختونخوا حکومت کا 9 مئی واقعے سے متعلق مقدمہ واپس لینے کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل

مدھر آواز، ہر گیت بے مثال، نامورگلوکار مسعود رانا کو مداحوں سے بچھڑے 30 برس بیت گئے
- 6 گھنٹے قبل

سونا عام آدمی کی پہنچ سے دور ،قیمتوں میں پھر ہزاروں روپے اضافہ
- 3 گھنٹے قبل

شبلی فراز اور عمر ایوب نے ڈی سیٹ ہونے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا
- ایک گھنٹہ قبل

شہریوں کیلئے اچھی خبر،قومی ائیرلائن کا 25 اکتوبر سے برطانیہ کے لئے آپریشن کا باضابطہ اعلان
- 5 گھنٹے قبل

امیر بالاج قتل کیس میں بڑی پیش رفت، نامزد مرکزی اشتہاری ملزم طیفی بٹ دبئی سے گرفتار
- 4 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں جنگ میں عظیم کامیابی ملی: وزیراعلیٰ پنجاب
- 31 منٹ قبل

خضدار: سیکیورٹی کی کامیاب کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 دہشت گرد جہنم واصل،متعدد زخمی
- 5 گھنٹے قبل

آزاد کشمیر میں مذاکرات کی کامیابی نے بھارت کے عزائم ناکام بنا دیے
- ایک گھنٹہ قبل

حماس کے مثبت رد عمل کے بعد غزہ پر حملے اور قبضے کا منصوبہ روک دیا
- 2 گھنٹے قبل

اداکار ظفری خان، خوشبو اور ندا چودھری کی طویل عرصہ بعد ایک ساتھ پرفارمنس
- 4 گھنٹے قبل