جی این این سوشل

دنیا

سعودی اتحادی فوج کے فضائی حملوں میں 110حوثی باغی ہلاک

یمن : سعودی اتحادی فوج کے فضائی حملوں میں 110حوثی باغی ہلاک ہوگئے ۔ 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سعودی اتحادی فوج کے فضائی حملوں میں 110حوثی باغی ہلاک
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق یمن کے شہرماریب پر سعودی  اتحادی فوج کے فضائی حملوں میں ایک سو دس حوثی باغی ہلاک ہوگئے ہیں۔ 

عرب اتحاد کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ  گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کئے گئے حملوں میں بائیس فوجی گاڑیاں اور اسلحے کا ایک ذخیرہ بھی تباہ ہوگیا۔

عرب  اتحاد نے 2015 میں بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ یمنی حکومت کو سہارا دینے کے لیے فوجی مداخلت کی،  یمن کی خانہ جنگی 2014 میں حوثیوں کے دارالحکومت صنعا پر قبضے کے بعد شروع ہوئی، جس سے اگلے سال سعودی اتحادی افواج نے حکومت کی حمایت کے لیے مداخلت کی۔

تنازعہ شروع ہونے کے بعد سے، ہزاروں افراد، جن میں زیادہ تر عام شہری ہیں، ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں، جسے اقوام متحدہ دنیا کا بدترین انسانی بحران قرار دیتا ہے۔

پاکستان

سی ڈی اے کی جانب سے کے پی ہاؤس سیل کرنا غیر قانونی ہے، بیرسٹر سیف

خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد سیل کرنے پر  بیرسٹر سیف نے کہا کہ حکومت یہ سراسر غیر قانونی اقدام کر رہی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سی ڈی اے کی جانب سے کے پی ہاؤس سیل کرنا غیر قانونی ہے، بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ اسلام آباد انتظامیہ اور سی ڈی اے کی جانب سے کے پی ہاؤس سیل کرنا غیر قانونی ہے۔

تفصیلات کےمطابق  خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد سیل کرنے پر  بیرسٹر سیف نے کہا کہ حکومت یہ سراسر غیر قانونی اقدام کر رہی ہے ،انہوں نے  کہا ہے کہ   اسلام آباد انتظامیہ اور سی ڈی اے کی جانب سے کے پی ہاؤس سیل کرنا غیر قانونی ہے، کے پی ہاؤس سیل کرنا فیڈریشن کی اکائی پر جعلی حکومت کی جانب سے حملہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ جعلی حکمران خیبر پختون حکومت کے خلاف   فسطائیت کا ہر حربہ استعمال کررہی ہے،  ہم اس غیر قانونی اقدام کے خلاف عدالت ضرور جائیں گے۔

 بیرسٹر سیف  نے کہا کہ   کے پی ہاؤس خیبر پختونخوا حکومت کی ملکیت ہے،  جعلی حکومت کے اس جعلی اقدام کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں،  اس سے پہلے بھی علی امین کی گرفتاری  کیلئے کے پی ہاؤس پر دھاوا بولا تھا اور توڑ پھوڑ کی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پی آئی اے کا بین الاقوامی کرایوں میں کمی کا اعلان 

کینیڈا جانے والے مسافر 15 اکتوبر سے پہلے پی آئی اے کی آفر سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی آئی اے کا بین الاقوامی کرایوں میں کمی کا اعلان 

 

کراچی : پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائنز نے پاکستان نے ٹورنٹو کینیڈا کی پروازون کیلئے ٹکٹ کرایوں میں 15 فیصد کمی کا اعلان کردیا ۔ 

کینیڈا جانے والے مسافر 15 اکتوبر سے پہلے پی آئی اے کی آفر سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔ 

کرایوں میں کمی کا مقصد  پاکستان سے کینیڈا جانےوالےمسافروں کو ریلیف فراہم کرنا اور دو ملکوں کے درمیان مسافروں کی تعداد میں اضافہ کرنا مقصود ہے ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

وفاقی دارالحکومت میں میٹروبس سروس جزوی طور پر تاحال بند

ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر میٹرو بس سروس بند کی گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وفاقی دارالحکومت  میں میٹروبس سروس جزوی طور پر تاحال بند

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میٹروبس سروس جزوی طور پر تاحال بند ہے۔ 

حکام کے مطابق راولپنڈی میں صدر اسٹیشن تا فیض آباد تک میٹروبس سروس بحال کردی گئی ہے جب کہ فیض آباد تا پاک سیکرٹریٹ میٹروبس سروس مکمل بند ہے۔ 

ذرائع کا بتانا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر میٹرو بس سروس بند کی گئی ہے۔ 

واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت کے مختلف مقامات پر گزشتہ 3 روز سے تحریک انصاف کا احتجاج جاری تھا جس کے باعث میٹرو بس سروس کو بند رکھا گیا تھا تاہم اب بس سروس کافی حد تک بحال ہوچکی ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll