Advertisement

نیتن یاہو کی غزہ میں بڑے زمینی آپریشن کی تیاری، شہریوں کو فوری علاقہ خالی کرانےکی وارننگ

اسرائیلی افواج بھرپور تیاری کر رہی ہیں اور زمینی کارروائی کے لیے شہر میں داخل ہونے والی ہیں، اسرائیلی وزیراعظم

GNN Web Desk
شائع شدہ a month ago پر Sep 9th 2025, 9:21 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
نیتن یاہو  کی   غزہ میں بڑے زمینی آپریشن کی تیاری، شہریوں کو فوری علاقہ خالی کرانےکی وارننگ

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ کے شہریوں کو فوری علاقہ خالی کرانےکی وارننگ دیدی۔

اسرائیلی وزیراعظم نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ  ' غزہ کے شہری میری بات غور سے سنیں، میں آپ کو موقع دے رہا ہوں، فوری علاقہ خالی کرلیں'۔

نیتن یاہو نے کہا کہ  اسرائیلی افواج بھرپور تیاری کر رہی ہیں اور زمینی کارروائی کے لیے شہر میں داخل ہونے والی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کی فضائیہ نے غزہ سٹی کی بلند عمارتوں پر حملے کیے ہیں، جو آئندہ زمینی کارروائی کی تیاری کے لیے کیے گئے ہیں۔ نیتن یاہو نے رہائشیوں پر زور دیا کہ وہ جلد از  جلد شہر چھوڑ دیں تاکہ ممکنہ خطرات سے بچا جا سکے۔

اس سے قبل اسرائیلی حکام نے کہا تھا کہ وہ غزہ پر قبضے کے لیے  افواج کو منظم کررہی ہیں اور اس سلسلے میں فضائی حملوں میں بھی تیزی لائی جائے گی۔

یاد رہےکہ گزشتہ روز  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کوبھی شرائط قبول نہ کرنے کی صورت میں  سنگین نتائج کی دھمکی دی تھی۔

اس حوالےسے صدر ٹرمپ نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ اسرائیلی میری شرائط مان چکے ہیں، اب حماس کی باری ہے کہ وہ ان شرائط کو قبول کرے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہر کوئی یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے،  انہوں نےکہا کہ تھا یہ میری آخری وارننگ ہے اس کے بعد کوئی وارننگ نہیں دوں گا۔

Advertisement
حماس کے مثبت رد عمل کے بعد غزہ پر حملے اور قبضے کا منصوبہ روک دیا

حماس کے مثبت رد عمل کے بعد غزہ پر حملے اور قبضے کا منصوبہ روک دیا

  • 10 hours ago
سونا عام آدمی کی پہنچ سے دور ،قیمتوں میں پھر ہزاروں روپے اضافہ

سونا عام آدمی کی پہنچ سے دور ،قیمتوں میں پھر ہزاروں روپے اضافہ

  • 11 hours ago
خیبر پختونخوا میں 4.3 شدت کا زلزلہ، شہریوں میں تشویش

خیبر پختونخوا میں 4.3 شدت کا زلزلہ، شہریوں میں تشویش

  • 5 hours ago
اداکار ظفری خان، خوشبو اور ندا چودھری  کی طویل عرصہ بعد ایک ساتھ پرفارمنس

اداکار ظفری خان، خوشبو اور ندا چودھری کی طویل عرصہ بعد ایک ساتھ پرفارمنس

  • 12 hours ago
آزاد کشمیر میں مذاکرات کی کامیابی نے بھارت کے عزائم ناکام بنا دیے

آزاد کشمیر میں مذاکرات کی کامیابی نے بھارت کے عزائم ناکام بنا دیے

  • 9 hours ago
شبلی فراز اور عمر ایوب نے ڈی سیٹ ہونے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

شبلی فراز اور عمر ایوب نے ڈی سیٹ ہونے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

  • 9 hours ago
وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کا رابطہ، پاک سعودی دفاعی معاہدے   پر تبادلہ خیال

وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کا رابطہ، پاک سعودی دفاعی معاہدے پر تبادلہ خیال

  • 5 hours ago
شمال مشرقی بحیرہ عرب میں ڈیپ ڈپریشن شدت اختیار کر گیا، طوفان کا نام ’شکتی‘ رکھ دیا گیا

شمال مشرقی بحیرہ عرب میں ڈیپ ڈپریشن شدت اختیار کر گیا، طوفان کا نام ’شکتی‘ رکھ دیا گیا

  • 8 hours ago
خیبرپختونخوا حکومت کا 9 مئی واقعے سے متعلق مقدمہ واپس لینے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا حکومت کا 9 مئی واقعے سے متعلق مقدمہ واپس لینے کا فیصلہ

  • 10 hours ago
ترجمان پاک فوج نے بھارتی سکیورٹی قیادت کے اشتعال انگیز بیانات پر سخت ردِعمل دے دیا

ترجمان پاک فوج نے بھارتی سکیورٹی قیادت کے اشتعال انگیز بیانات پر سخت ردِعمل دے دیا

  • 7 hours ago
پاکستان دشمنی میں بھارتی فوج جانوروں پر بھی ظلم کرنے لگی

پاکستان دشمنی میں بھارتی فوج جانوروں پر بھی ظلم کرنے لگی

  • 5 hours ago
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں جنگ میں عظیم کامیابی ملی: وزیراعلیٰ پنجاب

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں جنگ میں عظیم کامیابی ملی: وزیراعلیٰ پنجاب

  • 8 hours ago
Advertisement